برطانیہ میں کیمبرج کے ڈیوک پرنس ولیم اور ڈچیز کیٹ مڈلٹن کل سے شروع ہو نے والے اپنے ہندوستان کے پہلے ایک ہفتہ کے دورہ کے تعلق سے انتہائی پرجوش ہیں. یہ شاہی جوڑا کل ممبئی پہنچ رہا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن نے آج یہاں ایک بیان میں
بتایا کہ شاہی جوڑے کو ہندوستان میں کرکٹ، بالی وڈ، سیاست اور گھرکا تجربہ کرایا جائے گا جن پر اس ملک میں جنون ہے۔
اس سفر کے دوران ڈیوک اور ڈچیز تاج محل اور قاضی رنگا نیشنل پارک بھی جائیں گے. ساتھ ہی ان کا بھوٹان جانے کا بھی پروگرام ہے۔